سلام کرنا

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا مسلمان کے مسلمان پر 6 حقوق ہیں پوچھا گیا اے اللہ کے رسولؐ وہ کون سے حقوق ہیں۔ آپؐ نے فرمایا جب تم کسی مسلمان سے ملو تو اس کو سلام کرو۔ جب وہ تم کو دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرو ۔جب وہ تم سے نصیحت طلب کرے تو اس کو اچھی نصیحت کرو ۔جب وہ چھینک کے بعد ا لحمدللہ کہے تو اس کی چھینک کا جواب یرحمک اللہ کہو۔ اور جب وہ بیمار ہوجائے تو اس کی عیادت کرو ۔اور جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی نماز جنازہ میں جاؤ۔

    (مسلم ،کتاب السلام )