حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں سلام کا جواب دینا ،بیمار ہو تو اس کو جاکر پوچھنا ،اس کے جنازے کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا، چھینک کا جواب دینا۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الجنائز ،حدیث نمبر1167)