مریض کی بیمار پُرسی

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: سات چیزوں سے پہلے نیک اعمال میں جلدی کرو۔ کیا تمہیں ایسی تنگدستی کا انتظار ہے جو سب کچھ بھلادے، یا ایسی مالداری کا جو سرکش بنادے، یا ایسی بیماری کا جو ناکارہ کردے، یا ایسے بڑھاپے کا جو عقل کھودے، یا ایسی موت کا جو اچانک آجائے (کہ بعض وقت توبہ کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا) یا دجال کا جو آنے والی چھپی ہوئی برائیوں میں بدترین برائی ہے، یاقیامت کا؟ قیامت تو بڑی سخت اور بڑی کڑوی چیز ہے۔

    (ترمذی)