مریض کی بیمار پُرسی

  • حضرت مقدام بن معد ی کرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: پیٹ سے زیادہ برا کوئی برتن نہیں جس کو انسان بھرتا ہے (جبکہ) آدم علیہ السلام کے بیٹے کے لئے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھیں، اگر کھانے کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو پیٹ کا ایک حصہ کھانے کے لئے، دوسرا حصہ پانی کے لئے اور تیسرا حصہ سانس لینے کے لئے رکھو۔

    (ترمذی، ابن ماجہ)