قرض کے احکام

  • حضرت ابو وائل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مکاتب (غلام) نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا: میں (بدل کتابت میں) طے شدہ مال ادا نہیں کرپارہا۔ آپ اس بارے میں میری مدد فرمائیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھلادوں جو مجھے رسول اللہ ﷺ نے سکھائے تھے؟ اگر تم پر (یمن کے) صیِر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو تو بھی اللہ تعالیٰ اس قرض کو ادا کرادینگے۔ تم یہ دعا پڑھا کرو۔  اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک واغننی بفضلک وعمن سواک ۔
    ترجمہ : یا اللہ مجھے اپنا حلال رزق دے کر حرام سے بچالیجئے اور مجھے اپنے فضل و کرم سے اپنے غیر سے بے نیاز کردیجئے۔

    (ترمذی)