حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمارے درمیان کھڑے ہوئے فرمایا جہاد اور ایمان با اللہ افضل تین اعما ل ہیں ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا یارسول اللہ ﷺ اگر میں اللہ کی راہ میں شہید ہو جاؤں توکیا میرے گناہوں کا کفارہ ہوگا۔ آپؐ نے فرمایا ہاں ا گرتم اللہ کی راہ میں شہید ہو جاؤ اور تم صابر، ثواب کے طالبگار، آگے بڑھنے والے اورپیچھے نہ رہنے والے ہو تو پھر فرمایا کہ تم نے کیا کہا تھا؟ اس نے دوبارہ عرض کیا اگر میں اللہ کی راہ میں شہید ہو جاؤں تو کیا میرے سب گناہوں بخش دےئے جائیں گے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہاں بشرطیکہ تم صابر، ثواب کے نیت رکھنے والے یعنی خلوص دل رکھنے والے، آگے بڑھنے والے اورپیچھے نہ رہنے والے ہو ۔ہاں البتہ قرض معاف نہیں کیا جائے گا۔ جبریل نے مجھے یہ بات بتائی ہے۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب جہاد :1712)