قرض کے احکام

  • حضرت ابو را فع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اونٹ کا بچہ قرض لیا جب آپ کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو آپؐ نے اس شخص کو ویسا ہی اونٹ کا بچہ لوٹانے کا مجھے حکم دیا۔ پس میں نے عرض کی کہ اونٹوں میں ویسا بچہ مجھے نہیں ملا وہاں تو بہترین قسم کے چھ سال سے اوپرکے اونٹ ہیں آپ ﷺ نے فرمایا اسے وہی بہترین اونٹ ہی دے دو کیونکہ بہترین لوگ وہ ہیں جو قرض کی ادائیگی احسن اندا زسے کرتے ہوں۔

    (سنن ابی داوُ د، جلد دوم کتاب البیوع :3346)