مریض کی بیمار پُرسی

  • حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جو مسلمان کسی مسلمان کی بیمار پرسی کرتا ہے اور 7 بار یہ دعا پڑھتا ہے۔ اسال اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیک۔  ( ترجمہ:میں اللہ عظمت والے سے سوال کرتا ہوں جو عرش عظیم کا رب ہے کہوہ آپ کو شفا عطا فر مائے)۔ اگر اس کی موت کا وقت نہ آپہنچا ہو تو اس مریض کو شفا حاصل ہوجاتی ہے۔

    (ابوداوُد، ترمذی)