حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کبیرہ گناہ جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے ان کے بعد اللہ کے ہاں یہ بہت بڑا گناہ ہے کہ کوئی شخص مرکر اس حال میں اللہ سے ملاقات کرے کہ اس کے ذمے قرض ہو اور اس کی ادائیگی کے لئے اس نے کوئی چیز بھی نہ چھوڑی ہو۔
(سنن ابی داوُ د، جلد دوم کتاب البیوع :3342)