حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے اپنے ایک قرضے کا حضرت عبداللہ بن ابی حدرد رضی اللہ عنہ سے تقاضا کیا خاص مسجد نبوی میں آنحضرت ﷺ کے زمانے میں۔ دونوں کی آوازیں بلند ہوئیں یہاں تک کہ آنحضرت ﷺ نے اپنے حجرے میں (دونوں کی بلند آوازیں) سن لیں (ان کی آوازوں کو سن کر) باہر برآمد ہوئے اور حجرے کا پردہ اٹھایا اور کعب بن مالک کو پکارا اور کہا اے کعب !حضرت کعبؓ نے کہا یارسول اللہ حاضر ہوں۔ آپ نے اشارہ کیا آدھا قرض معاف کردے۔ حضرت کعب نے کہا جو حکم، میں نے معاف کردیا یارسول اللہ۔ تب آپؐ نے ابن حدردؓ سے فرمایا چل اٹھ اس کا قرض ادا کر۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الصلوۃ حدیث نمبر :655)