حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگلے زمانے میں تم سے پہلے ایک آدمی مرگیا۔ فرشتوں نے اس کی روح سے ملاقات کی اور پوچھا تو نے کوئی نیک کام کی وہ بولا (کچھ نہیں مگر) میں نے اپنے غلاموں اور نوکروں کو یہ حکم دے رکھا تھا کہ کسی پر سخت تقاضا نہ کریں مال دور کو مہلت دیں اور محتاج کو معاف کردیں یہ سن کر فرشتوں نے بھی اس کو چھوڑ دیا۔
(بخاری، جلد اول کتاب البیوع حدیث نمبر :1948 )