حضرت سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جس آدمی کے پاس اتنا مال ہو کہ وہ اسے غنی کردے مگر وہ اس کے باوجود لوگوں سے سوال کرتا ہے تو گویا وہ اپنے لئے آگ جمع کررہا ہے۔ آپ ﷺ سے سوال کیا گیا: مالدار ہونے کی کیا حد ہے کہ جس کی موجودگی میں سوال کرنا منع ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جس کے پاس ایک دن اور ایک رات کا کھانا موجود ہو وہ غنی ہے۔
(ابوداوُد)