سوال نہ کرنا

  • حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: سوال کرنا ایک زخم ہے کہ جس کے ذریعہ انسان اپنا چہرہ زخمی کرتا ہے۔ اس طرح کہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا اپنی عزت و آبرو کو خاک میں ملاتا ہے جو کہ اپنے چہرہ کو زخمی کرنے کے مترادف ہے لہذا جو شخص اپنی عزت و آبرو کو باقی رکھنا چاہتا ہے وہ سوال سے پرہیز کرے اور جو اپنی عزت و آبرو کو باقی نہ رکھنا چاہے وہ لوگوں سے سوال کرتا رہے۔ البتہ انسان حاکم وقت سے سوال کرسکتا ہے یا انتہائی مجبوری کی حالت میں لوگوں سے سوال کرسکتا ہے۔

    ( ابوداوُد، ترمذی)