حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر کوئی سویرے جائے اور اپنی پیٹھ پر لکڑیوں کا گٹھا لے آئے( یعنی جنگل) سے اور اس کی قیمت سے صدقہ دے اور لوگوں سے بے پرواہ رہے کسی سے سوال نہ کرے تو اس سے بہتر ہے کہ کسی سے سوال کرے اور وہ شخص اس کو دے یا نہ دے اس لئے کہ او پر والا ہاتھ بہتر ہے (دینے والے کا )نیچے والے ہاتھ سے( یعنی مانگنے والے سے) اور پہلے ان پر خرچ کرو جن کو تو روٹی کپڑا دیتا ہے۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب الزکوۃ : 680)