سوال نہ کرنا

  • حضرت مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہاتھ تین قسم کے ہیں۔ ۱۔پس اللہ تعالیٰ کا ہاتھ تو سب سے اوپر ہے۔ ۲۔اور عطا کرنے والا (دینے والا) ہاتھ جو اس (اللہ تعالیٰ کے ہاتھ) کے قریب ہے۔ ۳۔اور سوال کرنے والے کا ہاتھ جو نیچے ہے۔ پس ضرورت سے زائد چیز کسی کو عطا کردے اور (اس معاملے میں) نفس کی اطاعت نہ کر۔ (کیونکہ نفس تو چاہتا ہے کہ سارا مال جمع کیا جائے خرچ نہ کیا جائے۔)

    (سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الزکوۃ :1649)