حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس کو کوئی شدید حاجت ہو اور وہ اپنی اس ضرورت کو لوگوں پر ظاہر کرے تو وہ اس کی ضرورت پوری نہیں کرسکتے اور جو شخص اس ضرورت کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کرے تو اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کی مشکل حل کردے گا (اس کی دو صورتیں ہیں) یا تو جلد موت دے کر اسے ان تمام ضرورتوں سے بے نیاز کردے گا اور یا پھر جلد مال دے کر اسے غنی کردے گا۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الزکوۃ :1645)