رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص مجھے ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرے گا تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں تو ثوبانؓ نے کہا میں (ضمانت دیتا ہوں) ۔پس وہ (ثوبانؓ) کسی سے کسی چیز کے متعلق سوال نہیں کرتے تھے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الزکوۃ :1643)