کاروبار خریدو فروخت کا بیان

  • حضرت صخر غامدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:  اللہم بارک لامتی فی بکورھا  یااللہ! میری امت کے لئے دن کے ابتدائی حصہ میں برکت عطا فرمادیں۔ رسول اللہ ﷺ جب کوئی چھوٹا یا بڑا لشکر روانہ فرماتے تو اس کو دن کے ابتدائی حصہ میں روانہ فرماتے۔ حضرت صخر رضی اللہ عنہ جو ایک تاجر تھے اپنا تجارتی مال دن کے ابتدائی حصہ میں ملازمین کے ذریعہ فروخت کے لئے بھیجتے تھے چنانچہ وہ غنی ہوگئے اور ان کا مال بڑھ گیا۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البیوع 1212) (ابوداوُد)