حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ قیدی لائے گئے۔ ان میں ایک عورت پر نظر پڑی جو اپنا بچہ تلاش کرتی پھر رہی تھی۔ جونہی اسے بچہ ملا اس نے اسے اٹھا کر اپنے پیٹ سے لگایا اور دودھ پلایا۔ نبی کریم ﷺ نے ہم سے مخاطب ہوکر فرمایاتمہارا کیا خیال ہے یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے؟ہم نے عرض کیااللہ کی قسم نہیں، خصوصاً جبکہ اسے بچے کو آگ میں نہ ڈالنے کی قدرت بھی ہے (کوئی مجبوری نہیں)۔ اس پر آپﷺ نے ارشاد فرمایایہ عورت اپنے بچے پر جتنا رحم و پیار کرتی ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر اس سے کہیں زیادہ رحم و پیار کرتے ہیں۔
(مسلم)