حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سات، آٹھ یا نو آدمی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے تو آپؐ نے فرمایا کیا تم رسول اللہ ﷺ کی بیعت نہیں کرتے ہو؟ اور ہم نے تازہ تازہ (کچھ عرصہ قبل) آپؐ کی بیعت کی ہوئی تھی ہم نے کہا ہم نے تو آپؐ کی بیعت کی ہوئی ہے حتی کہ آپ نے تین بار فرمایا اور ہم نے ہاتھ بڑھا کر آپ کی بیعت کی۔ پس کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے توآپ کی بیعت کی ہوئی ہے اب کس بات پر بیعت کریں۔ آپؐ نے فرمایا (اس بات پر) کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی قسم کا شرک نہ کرو۔ پانچوں نمازیں پڑھو، سنو اور اطاعت کرو اور ایک بات چپکے سے فرمائی لوگوں سے سوال نہیں کرو گے۔ عوف بن مالکؓ بیان کرتے ہیں (اس کے بعد ہماری یہ حالت تھی) کہ اگر کسی کا کوڑا گر جاتا تو اسے اٹھانے کے لئے بھی وہ کسی سے سوال نہیں کرتا تھا۔
(سنن ابی داوُد،جلد اول کتاب الزکوۃ :1642)