حضرت عبیداللہ بن عدی بن الخیار ؒ سے روایت ہے کہ مجھے دو آدمیوں نے بتایا کہ وہ حجۃ الوداع کے موقعہ پر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ اس وقت صدقہ تقسیم کررہے تھے۔ پس انہوں نے بھی صدقہ کا مطالبہ کیا تو آپؐ نے نظر اٹھا کر انہیں دیکھا اور پھر نظر جھکالی۔�آپؐ نے انہیں دیکھا کہ دونوں قوی اور طاقت ور ہیں توآپؐ نے فرمایا تم چاہتے ہو تو میں تمہیں دے دیتا ہوں (لیکن ایک بات ہے) کہ غنی اور کمائی کرنے والے صحت مند شخص کے لئے اس میں کسی قسم کا کوئی حق نہیں۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الزکوۃ :1633)