سوال نہ کرنا

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ تمہاری 3 باتوں کو پسند فرماتے ہیں اور 3 باتوں کو ناپسند فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو یہ پسند ہے کہ تم صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور تفرقہ نہ کرو اور اللہ تعالیٰ فضول بحث کرنے، بکثرت سوال کرنے اور مال ضائع کرنے کو ناپسند فرماتے ہیں۔

    (مسلم ، کتاب الاقضیۃ )