اللہ کی رحمت کا بیان

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے یہاں سو رحمتیں ہیں۔ اس نے ان میں سے ایک رحمت جن و انس، جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کے درمیان اتاری ہے۔ اسی ایک حصہ کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر نرمی اور رحم کرتے ہیں، اسی کی وجہ سے وحشی جانور اپنے بچے پر شفقت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ننانوے رحمتوں کو قیامت کے دن کے لئے رکھا ہے کہ ان کے ذریعہ اپنے بندوں پر رحم فرمائیں گے ایک روایت میں ہے کہ جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ اپنی ان ننانوے رحمتوں کو اس دنیوی رحمت کے ساتھ ملاکر مکمل فرمائیں گے (پھر سوکی سو رحمتوں کے ذریعے اپنے بندوں پر رحم فرمائیں گے)۔

    (مسلم)