حضرت عبداللہ عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص کسی دوسرے کی بیع مکمل ہونے پر اپنی بیع نہ کرے (یعنی اگر ایک شخص کوئی چیز فروخت کررہا ہے جب تک خریدار وہاں سے فارغ نہ ہوجائے تم اپنی چیز فروخت کے لئے پیش نہ کرو کہ یہ خرید لو) او ر جب تک سامان بازار میں نہ پہنچ جائے تم راستے میں ہی اسے حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو۔
(بخاری ،جلد اول کتاب البیوع، حدیث نمبر2007)(سنن ابی داوُد،جلد دوم کتاب البیوع 3436)