حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں دو شراکت دار جب تک آپس میں خیانت نہیں کرتے ۔میں ان کے درمیان تیسرا ہوتا ہوں تو جب ان میں سے کوئی ایک خیانت کرتا ہے تو میں ان کے درمیان سے نکل جاتا ہوں (یعنی میری تائید و نصرت اور برکت وہاں سے اٹھ جاتی ہے)۔
(سنن ابی داوُد،جلد دوم کتاب البیوع 3383)