حضرت قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں ہمارا نام دلال (ایجنٹ) تھا پس اک دفعہ آپؐ ہمارے پاس سے گزرے تو انہوں نے ہمارے لئے ایسا نام تجویز فرمایا جو پہلے سے بہت اچھا تھا ۔پس آپؐ نے فرمایا اے تجار کی جماعت !تجارت میں لغو باتیں اور قسم بہت چلتی ہیں پس تم اس تجارت کے ساتھ صدقہ ملا دیا کرو (یعنی صدقہ کیا کرو وہ ان لغو باتوں اور قسم وغیرہ کا کفارہ ہوجائے گا)
(سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب البیوع 3327)