حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے ارشاد فرمایا اگر مومن کو اس سزا کا صحیح علم ہوجائے جو اللہ تعالیٰ کے یہاں نافرمانوں کے لئے ہے تو اس کی جنت کی کوئی امید نہ رکھے اور اگر کافر کو اللہ تعالیٰ کی اس رحمت کا صحیح علم ہوجائے جو اللہ تعالیٰ کے یہاں ہے تو اس کی جنت سے کوئی ناامید نہ ہو۔
(مسلم)