حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ بات نہیں کرے گا نہ ہی ان کی طرف نظر رحمت فرمائے گا۔ نہ ان کو گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کو درد ناک عذاب ہوگا۔ آپؐ نے تین بار یہی فرمایا تو ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا برباد ہوگئے وہ لوگ اور نقصان میں پڑے وہ کون ہیں۔ اے اللہ کے رسول ﷺ تو آپ نے فرمایا ایک تو (ٹخنوں سے نیچے) ازار (شلوار) لٹکانے والا ،دوسرا احسان جتلانے والا اور تیسرا جھوٹی قسم کھاکر اپنا مال فروخت کرنے والا۔
(مسلم ،کتاب الایمان20)