حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اناج فروخت کررہا تھا، پس آپؐ نے اس سے دریافت کیا کہ تم کس قیمت پر فروخت کررہے ہو؟ اس نے آپؐ کو بتایا تو آپؐ پر وحی نازل ہوگئی کہ آپؐ اس (غلے) کے اندر ہاتھ داخل کریں پس آپؐ نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا تو وہ گیلا ہوگیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے ملاوٹ کی تو وہ ہم میں سے نہیں۔
(سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب البیوع 3452)