کاروبار خریدو فروخت کا بیان

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ ایک غلہ فروخت کرنے والے کے پاس سے گزرے۔ آپؐ نے اپنا ہاتھ اس کے غلہ میں ڈالا تو انگلیوں پر تری آگئی۔ آپؐ نے پوچھا اے اناج کے مالک یہ تری کیسی ہے؟ اس نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ اس پر بارش ہو گئی تھی۔ آپؐ نے فرمایا کہ پھر تو نے بھیگے ہوئے اناج کو اوپر کیوں نہ رکھاتاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے ۔جو شخص فریب دھوکہ دے اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

    (مسلم ، کتاب الایمان21)