کاروبار خریدو فروخت کا بیان

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا (قیامت کے دن) اللہ تین آدمیوں سے بات نہیں کرے گا۔ نہ ان کودیکھے گا نہ ان کو (گندگی سے) پاک کرے گا اور ان کو دکھ کی مار پڑے گی۔ ایک وہ شخص جس کے پاس رستے میں ضرورت سے زیادہ پانی ہو اور وہ مسافر کو نہ دے ،دوسرے وہ جو دنیا کے لئے (حاکم سے) بیعت کرے اگروہ اس کی خواہش موافق اس کو دے تو بیعت پر قائم رہے ورنہ توڑ دے، تیسرے وہ شخص جو عصر کے بعد مول تول میں جھوٹی قسم کھائے کہ اس کو یہ چیز اتنے میں پڑی ہے اور اس کے کہنے پر دوسرا شخص (دھوکہ کھا کر) خریدلے۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب البیوع 3474)(بخاری ،جلد اول کتاب الشہادات، حدیث نمبر2495)