حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تین آدمیوں سے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات بھی نہیں کرے گا نہ ان کی طرف نظر التفات کرے گا۔ ایک وہ شخص جس نے جھوٹی قسم کھائی مجھ کو اس سامان کے اتنے روپے ملتے تھے حالانکہ اس سے کم ملتے تھے۔ دوسرے جس نے ایک مسلمان شخص کا مال مار لینے کو عصر کے بعد جھوٹی قسم کھائی۔ تیسرے وہ شخص جس نے اپنی ضرورت سے بچا ہوا پانی روک لیا۔ اللہ تعالیٰ ا س سے فرمائے گا تو نے اس پانی کو روک رکھا جو تیرا بنایا ہوا نہ تھا ۔آج میں اپنا فضل تجھ سے روک لیتا ہوں۔
(بخاری ،جلد اول کتاب المساقاۃ ،حدیث نمبر2212)