حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے کچھ لوگوں نے آنحضرت ﷺ سے سوال کیا (روپیہ پیسہ مانگا) آپؐ نے ان کو دیا پھر انہوں نے سوال کیا آپؐ نے پھر دیا یہاں تک کہ آپؐ کے پاس جو مال تھا وہ ختم ہوگیا آپؐ نے فرمایا دیکھو میرے پاس جو مال و دولت ہو وہ میں تم سے اٹھا نہیں رکھوں گا جو کوئی سوال سے بچے تو اللہ بھی اس کو بچائے گا اور جو کوئی (دنیا کے مال سے) بے پرواہی کرے گا اللہ اس کو بے پرواہ کرے گا اور جو کوئی (اپنے اوپر زور ڈال کر) صبر کرے اللہ اس کو صبر دے گا اور صبر سے بہتر اور کشادہ تر کسی کو کوئی نعمت نہیں ملی۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ"2024) (بخاری، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر۱۳۸۴)