حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا بیچنے والا اور خریدنے والا دونوں کو جب تک جدا نہ ہوں پھیر دینے کا اختیار ہے۔ پھر اگر وہ دونوں سچ بولیں گے اور جو عیب وغیرہ ہو وہ صاف صاف بیان کردیں گے تو ان کی بیع میں برکت ہوگی اور اگر چھپائیں گے اور جھوٹ بولیں گے تو ان کی بیع میں برکت نہ رہے گی۔
(سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب البیوع3459)(بخاری ،جلد اول کتاب البیوع ،حدیث نمبر1950 )