حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر کوئی اپنی رسی اٹھائے اور لکڑی کا گٹھا اپنی پیٹھ پر لاد کر لائے۔ (اس کو بیچ کر اپنا پیٹ چلائے) تو وہ اس سے اچھا ہے کسی سے جاکر سوال کرے وہ دے یا نہ دے۔
(بخاری، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر:1385)