حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے آپ ﷺ سے شکایت کی کہ میں گھوڑی کی سواری اچھی طرح نہیں کرپاتا تو آپ ﷺ نے میرے سینے پر ہاتھ مار کر دعادی اے اللہ! اسے اچھا گھڑ سوار بنادیجئے اور خود سیدھے راستہ پر چلتے ہوئے دوسروں کو بھی سیدھا راستہ بتانے والا بنادیجئے۔
(بخاری)