حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے پوچھا: یارسول اللہ! کیا ہم لوگ ایسی حالت میں بھی ہلاک ہوجائیں گے جبکہ ہم میں نیک لوگ بھی ہوں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں جب برائی عام ہوجائے۔