حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا رحمن رحم کرنے والوں پر رحم کرتا ہے زمین والوں پر رحم کرو تم پر آسمان والا رحم کرے گا یعنی اللہ تعالیٰ رحم شاخ ہے رحمن کی جس نے اس کو ملایا اللہ تعالیٰ اس کو ملادے گا اور جس نے اس کو کاٹا اللہ تعالیٰ اس کو کاٹ دے گا۔
(جامع تر مذی ،جلد اول باب البر والصلۃ)