اسلام قبول کرنا

  • حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایاجب کوئی بندہ مسلمان ہوجائے پس اچھی طرح مسلمان ہو تو اللہ اسکا ہر ایک گناہ اتار دے گا جو وہ (اسلام سے پہلے) کرچکا تھا اور اس کے بعد حساب شروع ہوگا ایک نیکی کے بدل ویسی دس نیکیوں سے سات سو نیکیوں تک (لکھی جائیں گی) اور برائی کے بدل ویسی ہی ایک برائی (لکھی جائے گی) مگر جب اللہ اس کو معاف کردے۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الایمان ،حدیث:31)