حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے جھگڑا اور تکرار کرنا چھوڑ دیا اور وہ باطل تھا اس کے لئے جنت کے کنارے ایک مکان بنایا جائے گا اور جس نے جھگڑا چھوڑا اور وہ حق پر تھا اس کے لئے جنت کے بیچ میں ایک گھر بنایا جائے گا اور جس نے اپنے خلق اچھے کئے اس کے لئے ایک گھر اعلیٰ جنت میں بنایا جائے گا۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :1993)