حسن اخلاق

  • حضرت شریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحرا کے متعلق دریافت کیا کہ وہاں جانا اور قیام کرنا کیسا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ ان نالوں کی طرف صحرا میں جایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپؐ نے صحرا جانے کا ارادہ کیا تو آپؐ نے صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹنی بھیجی جس پر ابھی تک کسی نے سواری نہیں کی تھی۔ پس آپؐ نے مجھے فرمایا اے عائشہ رضی اللہ عنہا ! نرمی اختیار کیا کرو کیونکہ جس چیز میں نرمی ہوگی یہ اسے مزیّن بنادے گی اور جس چیز سے اسے نکال لیا جائے تو یہ اسے عیب دار بنادیتی ہے۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب :4808)