حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے رسول کریم ﷺ سے نیکی اور گناہ کے متعلق سوال کیا۔ آپؐ نے فرمایا اچھے اخلاق کامظاہرہ کرنا نیکی ہے اور گناہ وہ چیز ہے جو تمہارے دل میں کھٹکتی رہے اور تم یہ ناپسند کرو کہ لوگوں کو یہ بات معلوم ہو۔
(مسلم ، کتاب البر والصلۃ )