مسلمان کے حقوق

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایک دوسرے سے قطع تعلق نہ کرو اور پیٹھ پیچھے برا مت کہو اور آپس میں بغض مت رکھو اور آپس میں حسد مت رکھو اور خالص اللہ کے غلام ہوجاؤ۔ ایک مسلمان بھائی کے لئے حلال نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زائد ملاقات چھوڑے ۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب البروالصلۃ :1935)