حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس نے کسی مسلمان کی دنیا کی ایک تکلیف تکلیفوں میں سے دور کی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی ایک تکلیف تکلیفوں میں سے دور کردے کا جس نے دنیا میں کسی تنگدست پر آسانی کی اللہ تعالیٰ اس پر دنیا میں اور آخرت میں آسانی کردے گا جس نے مسلمان کا دنیا میں عیب ڈھانپا اللہ تعالیٰ اس کے دنیا میں اور آخرت میں عیب ڈھانپے گا۔ اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں ہے۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ 1930)