مسلمان کے حقوق

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے مصیبت کے وقت اپنے مسلمان بھائی کی مدد کی تو اللہ تعالیٰ آخرت کی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت میں اس کی مدد کر ے گا اور جو مسلمان کا عیب چھپائے اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کے عیب چھپائے گا اور اللہ تعالی بندے کی مدد میں ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں ہے۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب الحدود 1425)