مسلمان کے حقوق

  • حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا جو کوئی مسلمان کسی دوسرے ضرورت مند (ننگے) کو لباس پہنائے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا اور اگر کوئی مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے میوے کھلائے گا اور جو کوئی مسلمان کسی پیاسے مسلمان کو پانی پلائے گا تو اللہ عزوجل اسے جنت کی خالص (سیل بند) شراب پلائے گا۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الزکوۃ1682)