توحید کلمہ طیبہ

  • حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے اپنے دل کو ایمان کے لئے خالص کرلیا اور اپنے دل کو (کفرو شرک سے) پاک کرلیا، اپنی زبان کو سچا رکھا، اپنے نفس کو مطمئن بنایا (کہ اس کو اللہ کی یاد سے اور اس کی مرضی پر چلنے سے اطمینان ملتا ہو)اپنی طبیعت کو درست رکھا (کہ وہ برائی کی طرف نہ چلتی ہو)، اپنے کان کو حق سننے والا بنایا اور اپنی آنکھ کو (ایمان کی نگاہ سے) دیکھنے والا بنایا یقیناًیہ شخص کامیاب ہوگا۔

    (مسند احمد)