حضرت جابر بن عبداللہ اور ابو طلحہ بن سہیل رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی مسلمان کو ایسے موقع پر بے یارو مددگار چھوڑ دے جہاں اس کی بے حرمتی اور بے عزتی کی جارہی ہو تو اللہ تعالیٰ اسے ایسے موقع پر بے یارو مددگار چھوڑ دے گا جہاں اسے مدد درکا ر ہوگی۔ اور جو شخص کسی مسلمان کی مدد کرے ایسے موقع جہاں اس کی بے حرمتی اور بے عزتی کی جارہی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی ایسے موقع پر مددکرے گا جہاں اسے مدد درکار ہوگی۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب 4884)