حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا مسلمانوں کی آپس میں دوستی، رحمت اور شفقت کی مثال جسم کی طرح ہے جب جسم کا کوئی عضو بیمار ہوتا ہے تو بخار اور بے خوابی میں سارا جسم اس کا شریک ہوتا ہے۔