حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس نے کسی دوسرے کی عزت یاٍ آ بررو ریزی کی ہو یا اور کوئی ظلم کیا ہو تو وہ آج دنیا میں معاف کرالے اس دن سے پہلے جہاں نہ روپیہ ہوگا نہ اشرفی۔ البتہ جونیک عمل اس کے پاس ہوگا وہ اس ظلم کے موافق لے لیا جائے گا اور اگر( اس کے نا مہ اعمال میں )نیک عمل نہ ہوگا تو مظلوم کی برائیاں لے کر اس پر ڈال دی جائیں گی۔
(بخاری ، جلد اول کتاب المظالم ،حدیث نمبر2285)